دلچسپ و عجیب

تیز میوزک سے مرغیوں کی ہلاکت،کتنی اموات ہوئیں؟

ایک شادی میں بجنے والے تیز میوزک، ڈھول باجے اور آتشبازی سے ایک ساتھ 63 مرغیاں ہلاک ہو گئیں

تیز میوزک سے مرغیوں کی ہلاکت،کتنی اموات ہوئیں؟ بھارت میں ایک شادی میں بجنے والے تیز میوزک، ڈھول باجے اور آتشبازی سے ایک ساتھ 63 مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔ رہائشی رنجیت کمار نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کے پولٹری فارم کے قریب سے گزرتے ہوئے بارات میں کانوں کو پھاڑ دینے والا میوزک بجایا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بینڈ والوں سے کہا کہ میوزک کی آواز کم کریں کیونکہ مرغیاں ڈر رہی تھیں لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی بلکہ دلہے کے دوست الٹا مجھ پر چلائے۔

جانوروں کے ڈاکٹر نے رنجیت کمار کو بتایا کہ مرغیوں کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے شادی کے منتظمین سے ہرجانے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے پر پولیس کو درخواست دے دی۔ بعدازاں دونوں فریقین نے پولیس اور عدالتوں کے چکر سے بچنے کے لیے مل بیٹھ کر معاملہ طے کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.