دلچسپ و عجیب

کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر انوکھی سزا

چین کے جنوبی علاقے میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی حکام نے سڑکوں پرگشت کرا دی۔

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پریڈ کرتا دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

کورونا کے حفاظتی لباس میں ملبوس افراد کے گلے میں پلے کارڈز لٹکے ہوئے تھے  جس پران کے نام اورتصاویرتھیں۔ حکام کے مطابق پریڈ کا مقصد لوگوں کی جانب سے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی اورتنبیہ تھا۔

پریڈ کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کورونا کی خلاف ورزی پرپریڈ کرانے کے فیصلے پر چینی حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.