دلچسپ و عجیب

"کچھ نہ کرو”۔۔۔بے کار نوجوان نے لاکھوں روپے کیسے کمائے؟

ایسی نوکری، جہاں کچھ نہ کرنا ہو اور معاوضہ بھی اچھا ملتا رہے، ہر کسی کا خواب ہو گا، لیکن اس خواب کو جاپان کے شہری نے سچ کر دکھایا۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے شہری شوجی ماریموتو کو زندگی میں کچھ نہیں کرنا تھا، اور اسی کو وہ اپنا ذریعہ معاش بنانے میں کامیاب بھی ہو گیا۔ 38 سالہ نوجوان شروع سے کچھ نہ کرو (do-nothing) کے نام سے مشہور تھا۔اور یہی سی وی اس نے سوشل میڈیا پر لگا دی، جس کے بعد اسے کچھ نہ کرنے کا کام ملنے لگا۔ حیرت انگیز طور پردرجنوں افراد نے ان سے رابطہ کیا اور ’کچھ نہ کرنے‘ پر مناسب معاوضے کی پیشکش بھی کی۔وہ کچھ نہ کرنے میں آج کل بہت مصروف رہتے ہیں، ان کے کلائنٹ میں کئی موسیقار بھی شامل ہیں، جو انہیں بلا کر اسٹوڈیو میں بیٹھنے کا معاوضہ ادا کرتے ہیں، تاکہ وہ کونے میں بیٹھے ان کی دھنیں سنتے رہیں۔

جبکہ ایک خاتون بھی  شوجی کی مستقل کلائنٹ ہیں، جن کے ساتھ وہ کیفے میں جا کر چائے کافی پیتے ہیں، لیکن خاموشی کے ساتھ، وہاں انہیں بولنے تک کا کام نہیں کرنا پڑتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.