دلچسپ و عجیب

دوزخ کے دروازے’ کو بند کرنے کا حکم

ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے گیٹ وے ٹو ہیل(جہنم کا دروازہ)کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے 260 کلومیٹر دور صحرائے قراقم میں واقع اس گڑھے( جسے جہنم کا دروازہ کہا جاتا ہے) میں گزشتہ 50 سالوں سے آگ جل رہی ہے اسے صدر قربان قلی بردی  نے  بجھانے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ گڑھا 69 میٹر چوڑا اور 30 ​​میٹر گہرا ہے اورکہا جاتا ہے کہ اسے 1971 میں سوویت یونین کے ڈرلنگ آپریشن کے دوران بنایا گیا تھا۔

 1971 میں سوویت ماہرین ارضیات قراقم کے صحرا میں تیل کی تلاش کیلئے کھدائی کر رہے تھےکہ انہیں یہاں قدرتی گیس کے ذخائر ملے لیکن کھدائی کے دوران  ہی وہاں کی زمین دھنس گئی اور  تین بڑے گڑھے بن گئے جن میں میتھین موجود تھی ۔

 میتھین گیس کے فضا میں اخراج کو روکنے کیلئے سائنسدانوں نے ان گڑھوں میں سے ایک کو آگ لگادی اور خیال کیا کہ یہ چند ہفتوں میں بجھ جائے گی۔

اگرچہ سائنسدانوں نے گڑھے میں موجود گیس کی مقدار کے بارے میں غلط اندازہ لگایا کیونکہ اس میں آگ 5 دہایاں گزرنے کے بعد بھی جل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.