دلچسپ و عجیب

انسانیت کا مسیحا گولڈ میڈیلیسٹ چوہا چل بسا

’ماگاوا‘ نامی چوہےنےاپنےپانچ سالہ کیرئیرکےدوران 100 سےزیادہ بارودی سرنگیں اوردھماکہ خیزمواد تلاش کیا

انسانیت کا مسیحا گولڈ میڈیلیسٹ چوہا چل بسا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق بارودی سرنگیں سونگھ کرلوگوں کوبڑے خطرے سےبچانےوالے’ماگاوا‘ نامی چوہےنےاپنےپانچ سالہ کیرئیرکےدوران 100 سےزیادہ بارودی سرنگیں اوردھماکہ خیزمواد تلاش کیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہےکہ ماگاوا تندرست تھا اوراس نےگزشتہ ہفتےکا بیشترحصہ اپنےمعمول کےجوش وخروش کےساتھ کھیلتےہوئےگزارا لیکن ہفتےکےآخرمیں اس نےسست ہونا شروع کردیا، زیادہ سونا شروع کردیا اوراپنےآخری دنوں میں کھانےمیں کم دلچسپی ظاہرکی۔

فوٹو فائل

کئی دہائیوں کی خانہ جنگی کا شکار،کمبوڈیا دنیا کےسب سےزیادہ بارودی سرنگوں والےممالک میں سےایک ہے،جہاں 1,000 مربع کلومیٹر سےزیادہ زمین اب بھی آلودہ ہے۔ اس میں فی کس سب سےزیادہ تعداد میں ایمپیوٹیزہیں، جہاں 40,000 سےزیادہ لوگ دھماکہ خیزمواد سے اپنےاعضاء کھوچکےہیں۔ کمبوڈیا کےمائن ایکشن سینٹرکےڈائریکٹرجنرل نےکہا کہ کمبوڈیا سیلف ہیلپ ڈیمائننگ گروپ سےتعلق رکھنےوالے تین افراد ٹینک شکن بارودی سرنگوں کےدھماکوں سےہلاک ہوئے،جس میں دودیگرزخمی بھی ہوئے۔

فوٹو فائل

اُنہوں نے کہا کہ ماگاوا کی شراکت نے کمبوڈیا میں کمیونٹیز کو زیادہ محفوظ طریقے سے رہنے، کام کرنے اور کھیلنے کی اجازت دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماگاوا کی ہر دریافت نے کمبوڈیا کے لوگوں کے لیے چوٹ یا موت کے خطرے کو کم کیا۔ خیال رہے کہ سال 2020ء میں مگاوا کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ ماگاوا چیریٹی PDSA کی 77 سالہ تاریخ میں وہ پہلا چوہا تھا جسے تمغہ دیا گیا۔

فوٹو فائل

دوسری جانب گزشتہ سال جون میں ماگاوا کو عُمر بڑھنے کی وجہ سے ریٹائر کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.