دلچسپ و عجیب

ریٹائرڈ غریب خاتون اچانک امیر ہوگئی لیکن ۔۔۔ کیسے؟

پاکستانی نژاد اردنی معمرغریب خاتون اچانک مالدار ہو گئیں۔

پاکستانی نژاد اردنی معمر خاتون عذرا قدسیہ کفایت اللہ خان غربت اور افلاس سے تنگ آ کر مدد کے لیے سرکاری ادارے پہنچ گئیں اور مدد کی درخواست کر دی لیکن وہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ میں تو اچھی خاصی رقم موجود ہے۔

اکاؤنٹ میں پیسوں کی موجودگی پر خاتون خود بھی حیران رہ گئیں اور ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔عذرا قدسیہ لاعلم تھیں کہ ان کے اکاؤنٹ میں 2008 سے پنشن کی رقم جمع ہو رہی ہے اور اب ان کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم موجود ہے۔

عذرا قدسیہ 70 کی دہائی میں پاکستان سے اردن ملازمت کے  لیے آئی تھیں جہاں وہ ایک اسپتالوں میں دائی کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی رضاکارانہ طور پر یہ خدمات انجام دیتی رہیں تاہم صحت کی خرابی کے باعث اب ان کے کام کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.