دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے انوکھا فرائی پین کتنا بڑا اور وزنی ہے؟

دنیا کا سب سے بڑا فرائی پین اتنا لمبا اور بھاری ہے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے ایک بڑے ٹرالر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آج کل سوشل میڈیا پر دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کے خوب چرچے ہو رہے ہیں جس کو کچھ دنوں قبل امریکی شہر پٹس برگ کی ایک مرکزی شاہراہ پر ایک بڑے ٹرالر میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔خبر کے مطابق دنیا کے اس سب سے بڑے فرائی پین کو جنوبی پٹس برگکے ’لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔اس حیرت انگیز فرائی پین کی ہینڈل سے لے کر مخالف سرے تک کی لمبائی 18 فٹ ہے جبکہ یہ 14,360 پونڈ (6.5 ٹن) وزنی ہے، اس انوکھے فرائی پین کو ڈھلواں لوہے یعنی کاسٹ آئرن سے بنایا گیا ہے۔

لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ میں ڈھلواں لوہے کی مختلف مصنوعات اور ان کی تیاری کے مراحل بطور نمائش رکھے جائیں گے جبکہ یہ انوکھا فرائی پین اس عجائب گھر کے باہر نصب کیا جائے گا تاکہ لوگ اس طرف متوجہ ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.