دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب بڑا آلو کہاں اگایا گیا اور وزن کتنا ہے؟

دنیا میں روز ہی کوئی نہ کوئی ریکارڈ بن رہے ہوتے ہیں اور لوگوں کی اکثریت یہی خواہش رکھتی ہے کہ ان کا نام بھی کسی نہ کسی حوالے سے مشہور ہوجائے چاہے وہ کسی سبزی کی پیداوار ہی میں سہی۔

ایسا ہی ایک کام نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے سر انجام دیا ہے جہاں انہوں نے اپنے گارڈن میں ایک آلو کو اگایا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہے۔

واضح رہے کہ آلو دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے اور حیرت انگیز طورپر ورسٹائل سبزی ہے اس سے کئی طرح کے نہ صرف پکوان تیار کئے جاتے ہیں بلکہ اس سے بنائے جانے والے چپس سب کی من پسند غذا ہے۔ کولن اورڈونا کریگ براؤن کا کہنا ہے ان کے گارڈن میں اگائے جانے والوں کا وزن 7.7 کلوگرام ہے جوکہ اس سے قبل 4.5 کلوگرام  وزنی ترین آلو سے کہیں زیادہ ہے۔

اس جوڑے نے دنیا کے سب سے بڑے اور وزنی آلو کے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لئے آلوکا ایک ٹکڑا کاٹ کر ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لئے بھی بیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.