دلچسپ و عجیب

دوسری شادی کی خواہش۔۔۔۔ اور میاں بیوی جیل میں

دبئی میں دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر بیوی نے شوہر کی ہڈیاں توڑ دیں، عدالت نے دونوں کو سزا سنا دی۔

دبئی میں مقیم غیر ملکی جوڑے کو عدالت نے لڑائی جھگڑا کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی اور سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔جوڑے کو پولیس نے لڑائی جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا تھا اور دونوں میاں بیوی کے خلاف ایک دوسرے پر تشدد کی شکایات تھیں۔عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں میاں بیوی آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ شوہر نے دوسری شادی کرنے کی دلچسپی ظاہر کر دی۔ جس پر میاں بیوی میں نوک جھونک شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مار پٹائی میں تبدیل ہو گئی۔

شوہر نے نوک جھوک کے دوران بیوی کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کر دیا جس کی وجہ سے 25 سالہ بیوی کے کان کا پردہ متاثر ہوا جبکہ ناک، کان، گردن اور سینے پر بھی متعدد چوٹیں آئیں، اس دوران بیوی نے اپنے شوہر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی انگلیاں ہی توڑ ڈالیں۔عدالت نے دونوں میاں بیوی کے بیانات سننے کے بعد ایشیائی جوڑے کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی اور قید مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.