دلچسپ و عجیب

مردہ شخص کی پنشن لینے پوسٹ آفس آمد

مُردہ شخص کو سہارا دے کر پوسٹ آفس لائے جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

آئرلینڈ میں مُردہ شخص کو کئی پاؤنڈز پنشن لینے پوسٹ آفس لایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 2 لڑکے ایک بوڑھے شخص کی پینشن لینے گئے تو وہ وہاں کے قوانین سے لاعلم تھے۔ پوسٹ آفس کے عملے نے بوڑھے کی پنشن کا مطالبہ کرنے والوں سے  کہا کہ جس کی پنشن ہے اسے ہی دی جائے گی۔

بعد ازاں دو نوجوان ایک بوڑھے مُردہ شخص کو سہارا دے کر پوسٹ آفس لائے جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  عملے کی جانب سے اس واقعے پر جب پولیس کو بُلایا گیا تو وہ دونوں لڑکے موقع سے ہی فرار ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.