دلچسپ و عجیب

مفت کھانا کھانے کیلئے خاتون کا منفرد طریقہ، سب حیران رہ گئے

وہ لگاتار 16 دن ڈیٹ پر اس لیے گئی تاکہ ڈیٹ پر آئے مرد اس کے کھانے کے پیسے دیں اور وہ یہ سب مفت میں کھا کر نکل جائے

لذیز کھانے ہر کسی کو پسند ہوتے ہیں لیکن اکثر ان کی قیمتوں کی وجہ سے ہم اسے نہیں کھا سکتے لیکن انہیں مفت میں کھانے کیلئے ایک خاتون نے ایسا منفرد طریقہ آزمایا جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے دعوی کیا ہے کہ وہ لگاتار 16 دن ڈیٹ پر اس لیے گئی تاکہ ڈیٹ پر آئے مرد اس کے کھانے کے پیسے دیں اور وہ یہ سب مفت میں کھا کر نکل جائے۔ اطلاعات کے مطابق میکال بروک نامی خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ صرف مفت کھانے کے لیے مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی تھی کیونکہ اس کے پاس کھانے کے پیسے ختم ہو گئے تھے۔ میکال نے بتایا کہ کالج میں جب میرے پاس کھانے کے پیسے ختم ہو گئے تو میں ایک ڈیٹنگ ایپ پر گئی اور پھر اس کی مدد سے لگاتار 16 دنوں تک مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر گئی’۔ دوسری جانب ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ صارفین نے میکال کی ذہانت کی تعریف کی تو کچھ نے مردوں کو استعمال کرنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.