دلچسپ و عجیب

چورگودام سے 60کلولیموں لے اڑے

لیموں کے ساتھ ساتھ چوروں نے40 کلو پیاز اور38 کلو لہسن بھی چرا لیا

لیموں کی آسمان سےچھوتی قیمتوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ چورگودام سے 60کلولیموں لےاڑے۔ سونا،چاندی،ہیرے اورجواہرات کےبعد اب لیموں بھی قیمتی ہوگئے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےشہرشاہجہاں پورمیں چورایک گودام سے60 کلو لیموں چراکرلےگئے۔لیموں کےساتھ ساتھ چوروں نے40 کلوپیازاور38 کلولہسن بھی چرا لیا۔ گودام کے مالک کا کہنا ہےکہ چوروں نےرات گئے’قیمتی سبزیاں ‘ چرائیں۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں لیموں کی فی کلوقیمت 325 روپےتک پہنچ گئی ہے۔پولیس ’لیموں چوروں‘ کی گرفتاری کےلئےچھاپےماررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.