دلچسپ و عجیب

شادی کے کھانے میں بھنگ ملادی۔۔۔ پھر کیا ہوا؟

امریکا میں دلہن کو شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا۔

 امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شادی کی تقریب میں مہمانوں کو بغیر بتائےکھانے میں بھنگ ملانے کےالزام میں دلہن اور کھانا بنانے والی کمپنی کی مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کیٹرنگ کمپنی کی 31 سالہ مالک جوائسلین برائنٹ اور 42 سالہ دلہن دانیا سوبودا کو فلوریڈا کے قوانین کے تحت  منشیات کی ترسیل اور مجرمانہ غفلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شادی کی  یہ تقریب 19 فروری کو منعقد ہوئی جس میں تقریباً 50 مہمانوں نے شرکت کی لیکن گربڑ اس وقت شروع ہوئی جب ایک 41 سالہ مہمان نے محسوس کیا کہ کھانے کے اندر منشیات ملائی گئی ہے۔

بعد ازاں تقریب مں موجود بہت سے مہمانوں کی طبیعت  اچانک خراب ہونے لگی اور کچھ کو الٹیاں  بھی ہو رہیں جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق مہمانوں کی طبیعت خراب ہونے کے بعد حکام شادی کی تقریب میں پہنچے ،کھانے  کے نمونے لیے اور تحقیقات شروع کردیں۔

لہٰذا دو ماہ کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مہمانوں کے کھانے میں بھنگ ملائی گئی جس کے بعد دلہن اور کیٹررکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہوا تو برائنٹ اور سوبودا کو 5،5 سال تک قید اور 500 ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.