دلچسپ و عجیب

ہزاروں کی موٹرسائیکل پر لاکھوں روپے مالیت کی نمبر پلیٹ

بھارت کے شہر چنڈی گڑھ میں ایک شخص نے اپنی مرضی کی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے لاکھوں روپے لٹادیئے۔

بھارتی شہری برج موہن نے 71 ہزار بھارتی روپے مالیت کی موٹر سائیکل خریدی تھی جس پر انہوں نے 15 لاکھ 44 ہزار روپے کی فینسی نمبر پلیٹ لگوائی۔ برج موہن نے یہ فینسی نمبر چندی گڑھ رجسٹر اینڈ لائسنسنگ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ایک حالیہ نیلامی میں خریدا ہے، نمبرز کی بولی 5 لاکھ روپے سے شروع ہوئی جو ساڑھے 15 لاکھ پر ختم ہوئی۔بھارتی شہری کی جانب سے موٹر سائیکل کے لیے خریدا گیا نمبر 0001 ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ وہ ابھی یہ نمبر پلیٹ اپنی موٹر سائیکل میں لگارہے ہیں تاہم دیوالی کے موقع پر گاڑی خرید کر اس نمبر پلیٹ کو وہاں منتقل کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق 0001 سیریرز کے نمبر پلیٹس دراصل 179 سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہورہے ہیں جن میں سے چار ہریانہ کے وزیراعلیٰ کی ملکیت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.