دلچسپ و عجیب

کتوں کےلیے انسانوں جیسا کیفے،یوگا اور ڈائننگ کی سہولت بھی موجود

 برطانیہ کے معروف شہر لندن کے ایک کیفے نے انوکھی پیشکش کی ہے، جہاں بالتو کتوں کو بلکل انسانوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ کیفے میں پالتو کتوں کیلئے یوگا، ڈسکو اور ڈائننگ کی سرگرمیاں مہیا کی گئی ہیں۔

لندن کے علاقے بارکنی وِک ایک ڈے کیئر اور ٹریننگ سینٹر بنایا گیا ہے جہاں پالتو کتوں کے لیے ڈسکوز، آرٹ کی نمائشوں اور غیر معمولی تقریبات کی میزبانی کی جارہی ہے جبکہ ایک دن کے لیے کتے کیفے میں 37 یورو یعنی پاکستانی روپے میں قیمت 6 ہزار روپے خرچ ہوگی۔کیفے کی مالک جیمی سوان کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 میں پالتو کتوں کے لیے یہ خیال آیا تھا کہ انہیں بھی انسانوں کی طرح ماحول فراہم کیا جانا چاہیے، میرے آئیڈیا پر کچھ لوگوں نے شدید ناگواری کا مظاہرہ کیا تاہم کورونا کی عالمی وبا کے دوران بہت سے مالکان آئے اور انہوں کیفے میں کتوں کے ہمراہ وقت گزارا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.