دلچسپ و عجیب

چور نے کرین سے ’اے ٹی ایم‘ اکھاڑ دی

بھارت میں چوری کی انوکھی وارداتوں کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ایک ویڈیو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سنگلی سے سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوروں نے اے ٹی ایم مشین سے رقم چوری کرنے کے لیے کرین کا سہارا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اے ٹی ایم کو اکھاڑنے کے بعد کرین وہیں پھنس گئی جس کے بعد چور مشین چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم میں موجود 27 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ڈاکوؤں نے کرین بھی قریب میں موجود ایک پیٹرول پمپ سے چوری کی تھی۔

پولیس کے مطابق چوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.