دلچسپ و عجیب
15 قیراط وزنی ہیرا 9 ارب میں نیلام
ہانگ کانگ میں خوبصورت نایاب نیلا ہیرا نیلام ہو گیا، 15 اعشاریہ ایک دس قیراط کا ہیرا ریکارڈ 9 ارب روپے سے زائد میں فروخت ہوا جس نے اب تک کے نیلام ہونے والے سب سے مہنگے ہیرے ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
دی ڈی بئیرز نامی نیلا ہیرا اب تک کا سب سے بڑا نیلام ہونے والا ہیرا ہے، ہیرا بولی لگانے کے سات منٹ کے بعد اپنی تخمینے سے دو ملین پاونڈ زیادہ قیمت میں فروخت ہوا۔ہیرے کو گزشتہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ سے دریافت کیا گیا تھا۔ ہیرا سوتھبیز ہانگ کانگ کے نیلام گھر میں فروخت ہونے والا سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک بن گیا ہے۔
اس سے قبل 10 قیراط سے زیادہ صرف پانچ نیلے ہیرے نیلام ہوئے تھے، نیلامی سے قبل ہیرے کی نمائش نیویارک، لندن، دبئی، متحدہ عرب امارات، شنگھائی، بیجنگ، شینزین اور تائی پے میں کی گئی۔