دلچسپ و عجیب

ٹرک ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے والا بھارتی مسلمان شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ملازمت کرنے والے مجیب چراتھڑی نے 12 ملین درہم تقریباً (60 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے) کا بگ ٹکٹ رافل جیت لیا۔

مجیب نے 22 اپریل کو یہ ٹکٹ خریدا تھا جس کا ڈرا عید کے دوسرے روز ہوا ۔

کروڑ پتی شہری کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں رنگ لائی ہیں۔ ” میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا۔

مجیب کا کہنا تھا کہ میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.