دلچسپ و عجیب

شیر ایک شخص سےخوف زدہ دکھائی دینے لگا

شیرایک ایسے شخص سے خوف زدہ دکھائی دے رہا ہے جو جنگل میں صرف لاٹھی لےکرباہرنکلا تھا

سوشل میڈیا پرایک عجیب وغریب ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شیرایک ایسے شخص سے خوف زدہ دکھائی دے رہا ہے جو جنگل میں صرف لاٹھی لےکرباہرنکلا تھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ ایک ببرشیرجنگل میں موجود ہے اوراُس کےسامنےایک شخص لاٹھی لیکرکھڑا ہے جو شیرسے بےخوف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص لاٹھی سے شیر کو ڈرا رہا ہے اور شیر اُس شخص سے ڈرتا ہوا جنگل کے اندر بھاگ جاتا ہے۔  یہ ویڈیو اصل میں انسٹاگرام پر ایک پیج کے ذریعے شیئر کی گئی تھی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’انسان سے شیر ڈرتا ہے۔‘ صارفین کی جانب سے ویڈیو پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.