دلچسپ و عجیب

لوگ فون پر سب سے پہلے ہیلو کیوں کہتے ہیں؟ وجہ جانیے

اکثر لوگ فون اٹھانے پر سب سے پہلے ہیلو ہی کہتے ہیں جس کی پیچھے کی وجہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

ویسے تو ہیلو انگلش زبان کا روایتی خیرمقدمی یا گریٹنگ لفظ ہے۔

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق ہیلو کو پہلی بار کسی شائع شدہ تحریر میں 1827 میں استعمال کیا گیا تھا اور اس وقت یہ تسلیماتی معنوں میں استعمال نہیں ہوتا تھا بلکہ لوگ اسے توجہ مرکوز کرنے یا اپنی حیرت کے اظہار کے لیے استعمال کرتے تھے۔ٹیلیفون کی آمد تک ہیلو کو ہائی (hi)کی حیثیت نہیں ملی تھی بلکہ وہاں بھی نہیں ملتی اگر معروف موجد تھامس ایڈیسین نہ ہوتے۔تھامس ایڈیسین نے ٹیلیفون کال کے جواب میں ہیلو کہنے کی حوصلہ افزائی کی تھی جو لوگوں پر زور دیتے تھے کہ فون پر بات کا آغاز ہیلو سے کیا جائے اور اس زمانے میں ان کے حریف اور ٹیلیفون کو ایجاد کرنے والے الیگزینڈر گراہم بیل کے خیال میں ahoy اس مقصد کے لیے زیادہ بہتر لفظ ہے۔

الیگزینڈر گراہم بیل تو پوری زندگی اسی لفظ کو فون پر استعمال کرتے رہے۔

تھامس ایڈیسین کے اسی اصرار پر اس زمانے میں جاری کی جانے والی اکثر ٹیلیفون ڈکشنریز میں بھی فون اٹھانے پر ہیلو کہنے کا مشورہ دیا جاتا تھا اور یہی اس کے رائج ہونے کا باعث بھی بنا اور اس نے ahoy کو پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.