دلچسپ و عجیب

کبھی کوبرا کو گلاس سے پانی پیتے دیکھا ؟

کوبرا کرہ ارض پرسانپ کی سب سےزہریلی نسل میں سے ہے اور یہ جنوب مشرقی ایشیاء سے تعلق رکھتا ہے

پیاسے کوبرا کو گلاس سےپانی پیتا دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔ کوبرا کرہ ارض پرسانپ کی سب سےزہریلی نسل میں سے ہے اور یہ جنوب مشرقی ایشیاء سے تعلق رکھتا ہے۔ اب بلیک کوبرا کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہےجس میں وہ ایک شخص کے ہاتھ میں رکھے گلاس سے پانی پی رہا ہے۔ زہریلے سانپ کی ویڈیو بھارتی آفسر کی ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں ایک شخص نے پوسٹ کی تھی جس میں ایک بندر اور چند بطخ کے بچے کو ایک ساتھ تربوز کو کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس کے بعد ایک صارف نے جواب میں گلاس سے پانی پیتے ہوئے کوبرا کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کا گلاس موجود ہے اور بلیک کوبرا اُس گلاس سے پانی پی رہا ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ’بندر اور بطخ کے بچے تربوز کھا رہے ہیں اور یہاں آپ کنگ کوبرا کو ہاتھ میں پکڑے گلاس سے پانی پیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.