دلچسپ و عجیب

دوران پرواز پیدا ہونیوالی بچی کا انوکھا نام

امریکی ریاست فلوریڈا جانےوالی پروازمیں ایک خاتون نےبچی کو جنم دیا جس کا ایک انوکھا نام رکھ دیاگیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا جانے والی پرواز میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا جس کا ایک انوکھا نام رکھ دیاگیا۔ بچی کو جنم دینے کا واقعہ ڈینور سے آرلینڈو شہر جانے والی پرواز میں پیش آیا جس میں مسافر خاتون کو زچگی کے درد شروع ہوگئے۔ حاملہ خاتون کو تکلیف میں دیکھ کر فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون کو واش روم لے گئی اور مدد فراہم کی جس کے بعد خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔

بچی کی پیدائش کے بعد ماں اور بچی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ائیر لائن کو منزل سے قبل ہی نزدیکی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ ائیر لائن کے مطابق چونکہ بچی کی پیدائش دوران پرواز ہوئی تو اس مناسبت سے اس کی والدہ نے بچی کا نام اسکائی رکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.