دلچسپ و عجیب

بھارتی لڑکی کا خود سے ہی شادی کا فیصلہ

بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی نے خود سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کشامہ بندو نامی لڑکی نے کہا ہے کہ ان کی شادی کا وینیو اور تاریخ  بھی طے کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شادی 11 جون کو شیڈول ہے اور اس میں تمام رسمیں جن میں پھیرے اور سندور شامل ہیں پورے اہتمام سے کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کسی سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں دلہن بننے کا بے حد شوق ہے۔ اس لیے  انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ میں بھارت میں پہلی ایسی لڑکی ہوں جو خود سے شادی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.