دلچسپ و عجیب

سرکاری ملازم نے گدھا گاڑی دفتر لانے کی اجازت مانگ لی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم نے پیٹرولیم مصنوعات کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے بعد ادارے سے انوکھی درخواست کردی۔

سی اے اے ملازم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گدھا گاڑی پر دفتر جانے کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ملازم راجہ آصف اقبال نے انتظامیہ سے گدھا گاڑی کی پارکنگ کی اجازت مانگ لی۔

ملازم نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو گدھا گاڑی پر آفس آنے اور گدھا گاڑی کو پارک کرنے کی جگہ دینے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔سی اے اے ملازم نے تحریری درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ مہنگے پیٹرول اور مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ کی سہولت بند کر دی ہے، بڑھتی پیٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں۔

سی اے اے ملازم کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.