دلچسپ و عجیب

مسافرگاڑی میں کیا بھول جاتےہیں؟ اوبر نےبتادیا

آن لائن ٹیکسی سروس اوبرنےاپنی چھٹی سالانہ ’کھوئی اورپائی گئی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے

آن لائن ٹیکسی سروس اوبرنےاپنی چھٹی سالانہ ’کھوئی اورپائی گئی چیزوں کی فہرست جاری کی ہےجس میں اوبرکی گاڑیوں میں مسافروں کی رہ جانےوالی عمومی اورغیرمعمولی اشیاء کوظاہرکیا گیا ہے۔ فہرست میں دکھایا گیا کہ پچھلےسال کےدوران اوبرگاڑیوں میں سب سےزیادہ عام چیزیں جوملیں اُن میں موبائل فون،کیمرے،بٹوے،چابیاں، بیگ/پرس،ہیڈ فون،اسپیکر،چشمے،کپڑے،الیکٹرانک سگریٹس،زیورات اورشناختی کارڈ شامل ہیں۔

اورمسافروں کی طرف سے بھولی گئیں سب سےانوکھی اشیاء میں تلےہوئےآلو،ایک ناخن،مصنوعی دانتوں کا سیٹ، 500 گرام مچھلی کےانڈے،پیزا کےڈیزائن کا لباس،امریکی بارہ سنگھا کی تصویر،چھوٹا گٹار،مہینےکا بہترین ایمپلائی ایوارڈ،برنی سینڈرزکا چھوٹا بیگ،کروشیا سےبنائی گئی اسٹرابیری،گوند کی ایک چھوٹی بالٹی،ایک بھورے رنگ کا کچھوا اوراسٹیتھوسکوپ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اوبرنےبتایا کہ 40 سےزیادہ سواریوں نےاپنی CPAP مشینیں (نیند میں سانسوں کوبحال رکھنےوالی مشین) کھوئیں اور 30 سے​​زائد مسافروں نےدانتوں کوسنبھالنےوالےآلے retainers جبکہ پانچ لوگوں نےمصنوعی دانتوں کےکھونےکی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.