دلچسپ و عجیب

مرغی نے 6 گھنٹوں میں 24 انڈے دیکر سب کو حیران کر دیا

توار کی صبح مرغی کے مالک بیجو کمار نے اسے لنگڑاتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اس نے مرغی کی ٹانگوں پر تیل لگایا تھا

بھارت میں ایک اور انوکھا واقع سامنے آگیا جس میں ایک مرغی نے 6 گھنٹوں میں 24 انڈے دے کر سب کو حیران و پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ان دنوں ریاست کیرالہ کے گاں میں ایک مرغی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ اس نے اتوار کے روز 6 گھنٹے کے دوران 24 انڈے دینے کے بعد پولٹری ماہرین سمیت سب کو حیران کر دیا۔ جانور پالنے والے حلقوں میں مرغی کے اتنے کم وقت میں 24 انڈے دینے پر کافی بحث کی جارہی ہے اور اسے ایک کارنامہ قرار دیا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ مرغی V380 ہائبرڈ نسل کی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح مرغی کے مالک بیجو کمار نے اسے لنگڑاتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اس نے مرغی کی ٹانگوں پر تیل لگایا تھا تاہم تھوڑی دیر بعد ہی اس نے انڈے دینا شروع کردیے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مرغی کی جانب سے اتنی تعداد میں انڈے دینے کی خبر گاں میں آگ کی طرح پھیل گئی اورمقامی لوگوں نے بیجو کے گھر کو گھیر لیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 ماہ کی یہ مرغی ان 23 مرغیوں میں سے ایک ہے جنہیں بیجو اور اس کی بیوی نے 7 ماہ قبل بینک کے قرض کی مدد سے خریدا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.