دلچسپ و عجیب

ترکی میں انوکھا آپریشن، مریض کے پیٹ سے سکے، بیٹریاں اور مقناطیس سمیت 234 اشیاء نکال لی گئیں

یہ حیرت انگیز واقعہ ترکیہ کے علاقے اپیکیولو میں پیش آیا جہاں ایک شدید بیمار مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیا گیا

ترکیہ (سابق ترکی)میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے شہری کے پیٹ سے متعدد سکے، بیٹریاں، مقناطیس، پتھر سمیت 233 اشیا نکال دیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ ترکیہ کے علاقے اپیکیولو میں پیش آیا جہاں ایک شدید بیمار مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ رپورٹ میں کئی سکے، بیٹریاں، کیل سمیت 233 اشیا سامنے آئیں۔ اطلاعات کے مطابق برہان دومر نامی ترک شہری اپنے چھوٹے بھائی کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال لے گیا جہاں اس کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور اس کے اہل خانہ حیران رہ گئے۔ تاہم ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے سکے، بیٹریاں،کیل،مقناطیس،شیشے کے ٹکڑے اور کئی پتھر نکال دیے۔ خیال رہے کہ واضح نہیں ہے کہ مریض کا یہ آپریشن کب کیا گیا لیکن یہ واقعہ 15 جون کو مقامی میڈیا میں رپورٹ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.