دلچسپ و عجیب

ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا

ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ (تیرنےوالا) ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔

 ہانگ کانگ کا مشہور جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ جسے ایک بحری جہاز پربنایا گیا تھا ایبرڈین بندرگاہ سے دور ہٹائے جانے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد  جنوبی چین  کے سمندر میں ڈوب گیا۔ فلوٹنگ ریسٹورنٹ کو اس وقت ناپسندیدہ حالات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جنوبی بحیرہ چین میں جزیرہ شیشا، جسے پیراسل جزائر بھی کہا جاتا ہے سے گزر رہا تھا کہ  پانی جہاز میں داخل ہونا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سمندر کی نظر ہوگیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی کی وجہ سے ریسٹورنٹ کو بچانے کا کام انتہائی مشکل ہے جبکہ  فلوٹنگ ریسٹورنٹ ڈوبنے کے واقعے میں عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.