دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے بڑی مچھلی پکڑلی گئی

کمبوڈیا میں دریائے میکونگ میں پکڑی گئی 300 کلوگرام کی اسٹنگرے میٹھے پانی کی اب تک کی سب سے بڑی مچھلی ہے

ماہی گیر نے دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی اسٹنگرے مچھلی پکڑ لی ہے۔ کمبوڈیا میں دریائے میکونگ پر واقع کوہ پریہ جزیرے پر ایک مقامی ماہی گیر نے محققین کو بتایا کہ اس نے ایک بہت بڑی اسٹنگرے مچھلی پکڑی ہے جو 3.98 میٹر لمبی اور 2.2 میٹر چوڑی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں دریائے میکونگ میں پکڑی گئی 300 کلوگرام کی اسٹنگرے میٹھے پانی کی اب تک کی سب سے بڑی مچھلی ہے۔

ماہی گیر نے دنیا کی سب سے بڑی مچھلی پکڑ لی

دریائے میکونگ میں پکڑی جانے والی اس مچھلی نے 2005 میں تھائی لینڈ میں پکڑی گئی 293 کلو گرام کی بڑی کیٹ فش کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی مچھلی کا کوئی سرکاری ریکارڈ یا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.