دلچسپ و عجیب

آئن لائن گیم کھیل کر بیٹے نے باپ کو کنگال کردیا

بھارت میں ایک ریٹائرڈ بھارتی فوجی کے آن لائن گیم کے شیدائی بیٹے نے آن لائن گیم کھیل کر اپنے باپ کو کنگال کردیا ہے

کھیل کھیل تک ہی رہے تو اچھا رہتا ہے لیکن آن لائن گیمنگ کا نشہ بعض اوقات بڑے بڑے نقصانات سے دوچار کردیتا ہے، حال ہی میں بچوں کو آن لائن گیم کھیلنے سے روکنے پر بچوں کے پرتشدد رویوں حتیٰ کے قتل جیسے واقعات تک سامنے آچکے ہیں، اسی نوعیت کا ایک واقعہ اب پڑوسی ملک بھارت میں ہوا ہے جہاں بیٹے کے آن لائن گیم کے نشے نے باپ کو کنگال کرکے رکھ دیا۔

بھارتی شہر آگرہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی کے اس کے بیٹے کو آن لائن گیم کھیلنے کی عادت لے ڈوبی اور ایک ہی جھٹکے میں اس کے 39 لاکھ بھارتی روپے ضائع ہون سے بینک اکاؤنٹ خالی ہوگیا۔

بیٹا اپنے والد کے موبائل فون پر آن لائن گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک فوجی کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ بھارتی روپے نکل گئے، جب ریٹائرڈ فوجی کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی ہے جس میں اس نے پولیس کے سائبر کرائم ونگ کو بتایا کہ اکاؤنٹ سے رقم کیسے منتقل ہوئی اس کا کچھ علم نہیں، اس حوالے سے انہیں نہ ہی کوئی میسج موصول ہوا اور نہ ہی انہوں نے کوئی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کی تھی۔

سائبر کرائم ونگ نے مذکورہ ریٹائرڈ فوجی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اس کے اکاؤنٹ کی تفصیلات نکالیں، جس سے پتہ چلا کہ متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے پہلے رقم پے ٹی ایم سے کوڈا پیمنٹ میں گئی بعد ازاں سنگاپور کے ایک بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.