دلچسپ و عجیب

کورناوائرس بلی سےانسان میں منتقل ہوجائےگا؟

بلیوں کوان جانوروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہےجوانسانوں میں وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن سکتےہیں

کورناوائرس بلی سےانسان میں منتقل ہوجائےگا؟ تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی ہےکہ بلیاں دیگربلیوں میں وائرل انفیکشن پھیلانےکا باعث ہوسکتی ہیں لیکن بلی سےانسان میں انفیکشن کی منتقلی کا واقعہ یقیناً اس سےقبل آپ نےنہیں سنا ہوگا۔ اب تھائی لینڈ کےڈاکٹروں کوپہلی مرتبہ ٹھوس شواہد ملےہیں جن میں بلیوں کوان جانوروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہےجوانسانوں میں وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن سکتےہیں۔

سائنسی جریدے ‘نیچر’ میں شائع ہونے والی ایک تحریر میں بتایا گیا کہ تھائی لینڈ کے سائنسدانوں کے مطابق  جانوروں کی ایک سرجن کو بلی سے کورونا وائرس ہوا ہے۔ محققین کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے امکان تھا کہ بلیاں انسانوں میں وائرس منتقل کرسکتی ہیں تاہم اس کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے لیکن اب ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

تحریر کے مطابق بلی نے ڈاکٹر کے چہرے پر چھینکا جس کی وجہ سے وائرس ڈاکٹر میں منتقل ہوا، حتیٰ کہ ڈاکٹر نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے لیکن آنکھیں کھلی تھیں۔ سرجن میں وائرس کے آثار نمودار ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا،  بعدازاں بلی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کے بعد اس کی تصدیق ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.