دلچسپ و عجیب

امریکا: گلہری کی بادام کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل

ٹوئٹرپرایک صارف کی جانب سےشیئرہونےوالی خوبصورت ویڈیوآپ کا موڈ بہتربنا دے گئی

امریکی گلہری (Chipmunk) کی بادام کھاتےہوئےخوبصورت ویڈیووائرل ہوگئی جودیکھنےوالوں کےموڈ کوبہتربنا دے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کےہفتےکا آغازاچھا ہوا ہوگا، لیکن اگرایسا نہیں ہےتوپریشان نہ ہوں،مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک صارف کی جانب سےشیئرہونےوالی خوبصورت ویڈیوآپ کا موڈ بہتربنا دے گئی۔

ٹوئٹرپربوئٹنجبیڈن اکاؤنٹ کی جانب سےشیئرکی گئی ویڈیوکا آغازایک شخص کی جانب سےپیش کردہ بادام کےساتھ ہوتا ہےجوگلہری فوراً اُٹھا کرچکھتی ہے،کچھ دیربادام کا ذائقہ محسوس کرنےکےبعد اسےبادام پسند آجاتےہیں اوروہ فوراً ایک کےبعد ایک کرکےبادام کھاتی چلی جاتی ہے۔ صارف نےویڈیوکےکیپشن میں لکھا ہےکہ جب چپمنک پہلی باربادام چکھے۔ اس ویڈیوکواب تک 9 ملین باد دیکھا جاچکا ہے،تقریباً 4 لاکھ باراسےپسند کیا گیا اورڈھائی ہزارسےزائد اس پرتبصرے کیےجاچکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.