دلچسپ و عجیب

سرخ بالوں والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا

شو کیس سنیماز نامی کمپنی نے برطانیہ میں سرخ بالوں والے افراد کو مفت میں اپنے ائیر کنڈیشن سنیماز میں فلمیں دکھانے کا اعلان کیا ہے

برطانیہ میں ایک سنیما گھر چلانے والی کمپنی نے سرخ بالوںوالے افراد کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں کسی بھی جگہ اپنے سنیما گھروں میں مفت فلمیں دیکھنے کی پیشکش کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کی لہر میں شو کیس سنیماز نامی کمپنی نے برطانیہ میں سرخ بالوں والے افراد کو مفت میں اپنے ائیر کنڈیشن سنیماز میں فلمیں دکھانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا کہ ہیٹ ویو میں ریڈ ہیڈڈ افراد کے زیادہ متاثر ہونیاور ان میں جلد کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ریڈ ہیڈڈ افراد کو اس گرمی کے موسم میں ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے کمپنی نے 18 اور 19 جولائی کو انہیں سنیما گھر میں فلموں کی مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریڈ ہیڈد افراد ان 2 دنوں میں روزانہ اپنی مرضی کی صرف ایک فلم مفت میں دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.