دلچسپ و عجیب

میمر خاتون نے ٹک ٹاک پر ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے

ایک میمر خاتون نے ٹک ٹاک پر دعوی کیا ہے کہ میم بھیجنے پر انہیں کمپنی کی جانب سے انٹرویو کی کال موصول ہوگئی

میمر خاتون نے ٹک ٹاک پر ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے ‘ ایک میمر خاتون نے ٹک ٹاک پر دعوی کیا ہے کہ میم بھیجنے پر انہیں کمپنی کی جانب سے انٹرویو کی کال موصول ہوگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوئیڈش سوان نامی خاتون کے ساتھ ایک غیر معمولی واقع پیش آیا جنہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ میں نے جاب کے لیے کئی کمپنیوں میں اپنی سی وی بھیجی لیکن مجھے سوائے ریجیکشن لیٹر کے کچھ اور موصول نہ ہوا۔ خاتون نے بتایا کہ میں نے ایک میم کا انتخاب کیا اور وہ ایک کمپنی کو ای میل کردی، ساتھ ہی میں نے بتایا کہ مجھے جاب کی کتنی ضرورت ہے۔

خاتون کے مطابق یہ میم بھیجنا کامیاب رہا اور کچھ دیر بعد جنہوں نے ریجیکٹ کیا تھا، وہیں سے کال آئی اور مجھے بتایا گیا کہ انہوں نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ میرا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔ تاہم انٹرویو کب ہوگا اس حوالے سے خاتون نے اپنی ویڈیو میں نہیں بتایا۔ سوئیڈش سوان کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.