دلچسپ و عجیب

گذشتہ 22 سال سے شہری کیوں نہیں نہایا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

معاشرے میں خواتین پر تشدد، زمین کے تنازعات پر جھگڑے اور جانوروں کا قتل بند نہیں ہوتا تب تک وہ اپنے جسم پر پانی نا بہانے کی قسم کھائی تھی

بھارت میں آئے دن کوئی ناکوئی انوکھے واقعات سامنے آتے ہیں اسی طرح گذشتہ 22 سال گزر جانے کے باوجود شہری کے نا نہانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کے 62 سالہ شہری دھرما دیو رام نے 40 سال کی عمر میں قسم کھائی تھی کہ جب تک معاشرے میں خواتین پر تشدد، زمین کے تنازعات پر جھگڑے اور جانوروں کا قتل بند نہیں ہوتا تب تک وہ اپنے جسم پر پانی نہیں بہائیں گے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 22 سال سے نہائے بغیر دھرما دیو کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ،انہیں کوئی بیماری نہیں ہوئی اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرما دیو نے بتایا کہ 1975 میں، میں نے بنگال میں ایک فیکٹری میں کام کیا اور 1978 میں شادی کرلی اور زندگی گزارنے لگ گیا لیکن 1987 میں مجھے اچانک احساس ہوا کہ معاشرے میں زمینی تنازعات، جانوروں کے قتل اور خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ اس لیے میں نے ایک ‘گرو’ سے رابطہ کیا جنہوں نے مجھے اپنا شاگرد بنا لیا اور مجھے اس راستے پر چلنے کی ترغیب دی جس کے بعد میں نے عہد کیا کہ جب تک معاشرے سے ان برائی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا میں نہیں نہاں گا۔ رپورٹس کے مطابق 2003 میں دھرما دیو کی بیوی مایا دیوی کا انتقال ہوا لیکن انہوں نے غسل نہیں کیا بعد میں ان کا ایک بیٹا فوت ہوا لیکن وہ اپنی بات پر قائم رہے۔ بعد ازاں رواں سال7 جولائی ان کے ایک اور بیٹے کی موت لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے جسم پر پانی نہیں بہایا۔ دوسری جانب گاؤں کے افراد انہیں برا یا گندا نہیں کہتے بلکہ ان کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.