دلچسپ و عجیب

اژدھے کا بڑے مگرمچھ کو جکڑے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رنگ برنگے ایک بڑے اژدھے نے ایک بھاری بھرکم مگر مچھ کو بری طرح جکڑ رکھا ہے جس کے باعث مگر مچھ بالکل بے بس ہے

اژدھے کا بڑے مگرمچھ کو جکڑے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ‘ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اژدھے کو مگر مچھ کو جکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنگ برنگے ایک بڑے اژدھے نے ایک بھاری بھرکم مگر مچھ کو بری طرح جکڑ رکھا ہے جس کے باعث مگر مچھ بالکل بے بس ہے۔ یہ ویڈیو برازیل کے دریائے کیوبا سے سامنے آئی ہے جس میں ایک اژدھے نے کیمن نامی مگرمچھ کی ایک نسل کو اپنی طاقت سے دبایا ہوا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ تمام قصہ انڈین وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے فلمایا جس کے مطابق رینگنے والیطاقتور جانوروں کی یہ جنگ 40 منٹ تک جاری رہی جس میں مگر مچھ پانی میں جانے میں کامیاب ہوگیا۔ یاد رہے اس اژدھے کا تعلق سانپ کی سب سے بڑی نسل سے ہے جس میں زہر موجود نہیں ہوتا البتہ یہ اپنے شکار کو گرفت میں لے کر مار دیتا ہے اور پھر ثابت نگلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.