دلچسپ و عجیب

دلچسپ ویڈیو، بطخوں کے جھنڈ نے آنے والی تیز ترین کو روک دیا

بطخوں کا جھنڈ ایک فارم میں پالا گیا ہے جنہیں فارم اور ریلوے پٹریوں کے قریب چاول کی فصل کے لیے چھوڑا گیا ہے

عام طور پر ٹرین کے گزرنے کے لیے ریلوے لائن کے اطراف چلنے والا ٹریفک روکا جاتا ہے لیکن بطخوں کے ایک جھنڈ نے ریلوے لائن پر آنے والی ٹرین کو ہی روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں بطخوں کا ایک جھنڈ ریلوے پھاٹک سے گزر رہا ہے۔ اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ بطخوں کے اس جھنڈ نے ٹرین کو رکنے پر مجبور کردیا۔ ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ بطخوں کا جھنڈ ایک فارم میں پالا گیا ہے جنہیں فارم اور ریلوے پٹریوں کے قریب چاول کی فصل کے لیے چھوڑا گیا ہے، چاول کی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے زہریلے اور نقصان دہ کیمیکل کی جگہ ان بطخوں کی مدد لی جارہی ہے تاکہ فصل کیمیکل سے پاک رہے۔ البتہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے اس حوالے سے معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.