دلچسپ و عجیب

بھارت میں منفرد واقعہ، بیوی کا وزن بڑھنے پر شوہر علیحدگی کا عدالت پہنچ گیا

شوہر سلمان میرے وزن بڑھ جانے پر جھگڑا کرتا تھا تاہم ایک مہینہ قبل اس نے مجھے گھر سے نکال دیا اور اب طلاق کے کاغذات بھیج دیئے ہیں: بیوی

بھارت میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے 8 سال گزرنے کے بعد بیوی کا وزن بڑھ جانے پر شوہر علیحدگی کے لیے عدالت پہنچ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر میرٹھ میں شوہر نے شادی کے بعد بیوی کا وزن بڑھ جانے پر پہلے اسے گھر سے نکال دیا اور پھر علیحدگی کیلئے عدالت میں درخواست جمع کرادی۔ رپورٹس کے مطابق میرٹھ کی رہاشی ناظمہ کا کہنا ہے کہ شوہر سلمان میرے وزن بڑھ جانے پر جھگڑا کرتا تھا تاہم ایک مہینہ قبل اس نے مجھے گھر سے نکال دیا اور اب طلاق کے کاغذات بھیج دیے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شادی8 سال قبل ہوئی اور ہمارا یک 7 سال کا بیٹا بھی ہے، شوہر میرے موٹاپے پر غصہ کرتے ہوئے بولتا تھا کہ میں ایک موٹی عورت کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ ناظمہ کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.