دلچسپ و عجیب

ایک دوست نے دوسرے دوست کی جان بچا کر ایک بڑی مثال قائم کر دی

ایک طالب علم کو دیکھاگیا ،جس نے زلزلے کے دوران کلاس میں اپنے زخمی دوست کی مدد کرکے سچی دوستی کی اعلی مثال قائم کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک دوست نے دوسرے دوست کی جان بچا کر ایک بڑی مثال قائم کر دی جس کو بہت زیادہ لائیک کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک طالب علم کو دیکھاگیا ،جس نے زلزلے کے دوران کلاس میں اپنے زخمی دوست کی مدد کرکے سچی دوستی کی اعلی مثال قائم کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلہ آتے ہی کلاس میں موجود سب بچے اپنی جان بچانے کے لییکلاس سے باہر بھاگتے ہیں لیکن ایک لڑکے نے اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھے بظاہر ٹانگ سے زخمی دوست کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور کمرے سے باہر لے گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن اس لڑکے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ جو مشکل میں ساتھ دے وہی سچا دوست ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.