دلچسپ و عجیب

ارب پتی شخص نے موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کیلئے اپنی کمپنی عطیہ کر دی

Yvon Chouinard نے زمین کو بدلتے موسموں کے اثرات سے بچانے کیلئے اپنی کمپنی ایک فلاحی ٹرسٹ کے نام کرنے کا اعلان کیا

ایک ارب پتی شخص نے اپنی کمپنی ہی ایک ٹرسٹ کو عطیہ کردی ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے یہ واقع امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق 83 سالہ Yvon Chouinard نے زمین کو بدلتے موسموں کے اثرات سے بچانے کے لیے اپنی کمپنی Patagonia کی ملکیت ایک فلاحی ٹرسٹ کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Yvon Chouinard ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ ان کی کمپنی کی مالیت 3 ارب ڈالرز ہے۔ انہوں نے کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع ایک کھلے خط میں کہا کہ ہم نے کمپنی کے اثاثوں کو زمین کے تحفظ کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس سے ایک نئی قسم کی سرمایہ کاری کا آغاز ہوگا اور مزید امیر افراد اس طرح کے عطیات کریں گے۔ اس کمپنی کا صدر دفتر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہے اور یہ ہر سال ایک ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کا سامان فروخت کرتی ہے۔ اس کمپنی کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اب زمین ہی ہماری واحد شیئر ہولڈر ہے۔ Patagonia نجی کمپنی کے طور پر اپنا کام جاری رکھے گی مگر اب Yvon Chouinard اور ان کا خاندان اس کمپنی کا مالک نہیں رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.