دلچسپ و عجیب

امن و سکون کی تلاش میں 43 سالہ سعودی شخص کا 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ ، سب حیران

ان کثیر شادیوں کی وجہ ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو انھیں خوش رکھ سکے' زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے کیں، 43 سالہ ابو عبداللہ

سعودی شخص نے امن اور سکون کی تلاش کے لیے 43 سال کی عمر میں 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے پوری دنیا میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی اور ان کی پہلی شادی 20 سال کی عمر میں 6سال بڑی خاتون سے ہوئی تھی، جب ان کی پہلی مرتبہ شادی ہوئی اس وقت انھوں نے ایک سے زائد شادیوں کا فیصلہ نہیں کیا تھا کیوں کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مطمئن تھے لیکن 23 سال کی عمر میں کچھ مسائل کی وجہ سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔ سعودی شخص کے مطابق دوسری شادی کے بعد بیویوں کے درمیان مسائل اور کشیدگی کے باعث پھر سے شادیوں کا سوچا اور اس طرح انھوں نے 43 سال میں 53 شادیاں کیں۔ سعودی شخص کا بتانا تھا کہ ان کی سب سے کم عرصے تک چلنے والی شادی کا دورانیہ ایک رات کا تھا، زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے کیں جبکہ غیر ملکی دوروں کے دوران غیر ملکی خواتین سے بھی شادیاں کیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوال پر سعودی شخص کا بتانا تھا کہ وہ اب مزید شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اتنی زیادہ شادیوں کی وجہ سے سعودی شہری ابو عبداللہ کو صدی کے کثیر الازدواج شخص کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.