دلچسپ و عجیب

شہری نے 30منٹ کے اندر 16 کلومیٹر سے زائد ریورس گاڑی چلا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

22 سالہ نوجوان ٹیسون تھامس کے پاس تھا جنہوں نے 30 منٹ کے اندر 14.4 کلومیٹر کا فیصلہ ریورس گاڑی چلا کر طے کیا تھا

بھارتی ریاست تامل ناڈوکے ایک شخص کے بارے میں بتارہے ہیں جنہوں نے 16 کلومیٹر سے زائد ریورس(الٹی)گاڑی چلا کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ چندرمولی نے گزشتہ دنوں 30 منٹ کے اندر 16.6 کلومیڑ ریورس گاڑی چلائی اور مختصر وقت میں اتنا فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ بنادیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان ٹیسون تھامس کے پاس تھا جنہوں نے 30 منٹ کے اندر 14.4 کلومیٹر کا فیصلہ ریورس گاڑی چلا کر طے کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق چندرمولی گاڑیوں سے کافی لگا رکھتے ہیں، ان کا شوق یہ 10 سال کی عمر میں شروع ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس حد تک بڑھتا گیا کہ وہ اس کے بارے میں کچھ خاص کرنا چاہتے تھے۔ اس طرح انہیں ریورس گاڑی چلانے کا خیال آیا۔ چندرمولی کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے انہوں نے کافی پریکٹس کی اس دوران انہیں گردن میں بھی کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.