دلچسپ و عجیب

دنیا کی مختصر ترین پرواز کا ناقابل یقین دورانیہ کتنا؟ تفصیل سامنے آگئی

سکاٹ لینڈ کے جزیرے ویس ٹرے سے پاپا ویس ٹرے کے درمیان چلنے والی پرواز محض 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے

عام طور پر کسی طیارے کا سفر 30 منٹ کا تو ہوتا ہی ہے مگر دنیا کی مختصر ترین پرواز کا دورانیہ دنگ کردینے والا ہے۔دنیا کی مختصر ترین پرواز کا ناقابل یقین دورانیہ کتنا؟ تفصیل سامنے آگئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے2 جزائر کے درمیان چلنے والی اس پرواز کا دورانیہ اتنا کم ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس سے زیادہ دیر تو آپ کو یہ خبر پڑھنے میں لگ جائے۔ اسکاٹ لینڈ کے جزیرے ویس ٹرے سے پاپا ویس ٹرے کے درمیان چلنے والی پرواز محض 1.7 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے شمال مشرقی ساحلی علاقے کی اس پرواز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی مختصر ترین کمرشل پرواز قرار دیا ہے۔ 8 نشستوں والے Britten Norman Islander طیارے کی پرواز کا باضابطہ وقت تو 2 منٹ ہے مگر ہوا کا بہا موزوں ہو تو یہ فاصلہ محض 47 سیکنڈ میں بھی طے ہوجاتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی فضائی کمپنی لوگن ائیر اس روٹ پر 1967 سے سروس فراہم کررہی ہے اور اب تک لاکھوں افراد اس سے سفر کرچکے ہیں۔ پولیس اہلکار، اسکولوں کے طالبعلم، ڈاکٹر اور دیگر افراد اپنے روزمرہ کے معمولات کے لیے اس پرواز سے سفر کرتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر فضائی کمپنی کے ایک اور روٹ کا حصہ ہے جو Orkney سے شروع ہوتا ہے۔ وہاں سے یہ پرواز ویس ٹرے میں اسٹاپ کرنے کے بعد پاپا ویس ٹرے تک جاتی ہے۔ عام طور پر روازانہ 2 سے 3 پروازیں اس روٹ پر آپریٹ کی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.