دلچسپ و عجیب

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے اپنا طیارہ کیوں فروخت کیا؟ حیران کن خبر آگئی

برنارڈ آرنلٹ، ایلون مسک اور کئی معروف شخصیات کے طیاروں کو ٹریک کیا جارہا ہے اور فلائٹ ڈیٹا عوام سے شیئر کیا جاتا ہے

پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے اپنا طیارہ کیوں فروخت کیا اس حوالہ سے حیران کن خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں مگر سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے اپنے طیارے کی ٹریکنگ کی کوششوں سے تنگ آکر انہوں نے اسے فروخت کردیا ہے۔ ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران فرانس سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ ارب پتی برنارڈ آرنلٹ نے کہا کہ اب وہ اپنا طیارہ استعمال کرنے کی بجائے چارٹرڈ طیاروں پر سفر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام رپورٹس کے بعد ہم نے طیارے کو فروخت کردیا، اب کوئی بھی یہ نہیں دیکھ سکتا کہ میں کہاں کا سفر کررہا ہوں کیونکہ اب میں کرائے کے طیاروں پر سفر کرتا ہوں’۔ ٹوئٹر پر متعدد اکاؤنٹس کی جانب سے برنارڈ آرنلٹ، ایلون مسک اور کئی معروف شخصیات کے طیاروں کو ٹریک کیا جارہا ہے اور فلائٹ ڈیٹا عوام سے شیئر کیا جاتا ہے۔ برنارڈ آرنلٹ نے ممکنہ طور پر چند ہفتے پہلے ہی چارٹرڈ طیاروں پر سفر شروع کردیا تھا کیونکہ ستمبر سے ان کا فلائٹ ڈیٹا سامنے نہیں آیا۔ برنارڈ آرنلٹ حال ہی میں ایمازون کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بنے تھے اور اس وقت 137 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.