دلچسپ و عجیب

گھروں میں پائے جانیوالا ایسا جاندار جس کو دیکھ کر بچے بھی خوف زدہ ہونے لگے

آخر چیونٹی مائیکرو اسکوپ میں خوفناک کیوں لگ رہی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ فطرت میں کچھ بھی خوفناک نہیں ہوتا

یہ کوئی عفریت یا بھوت نہیں بلکہ ہمارے گھروں میں پائے جانے والا ایسا جاندار ہے جس کو آپ لگ بھگ روز ہی دیکھتے ہیں اس کو دیکھ کر بچے بھی خوف زدہ ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جی ہاں واقعی اس کو آپ اکثر دیکھتے ہیں مگر کبھی اس انداز میں دیکھنے کا موقع نہیں ملا ہوگا اگر جواب دینا مشکل ہورہا ہے تو جان لیں کہ یہ ایک چیونٹی کا چہرہ ہے جس کو مائیکرو اسکوپ میں 5 گنا زوم کیا گیا ہے۔ ایک فوٹوگرافی مقابلے میں لیتھونیا سے تعلق رکھنے والے وائلڈ لائف فوٹو گرافر Eugenijus Kavaliauskas نے اس تصویر کو کھینچا تھا۔ یہ مائیکرو اسکوپک فوٹوگرافی کا مقابلہ تھا تاکہ لوگ وہ تفصیلات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرسکیں جو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ فوٹوگرافر کے مطابق وہ ایک جنگل کے قریب رہائش پذیر ہیں اور ان کے لیے کسی چیونٹی کو پکڑنا بہت آسان تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مگر یہ خیال بیزار کن تھا کہ ایک چیونٹی کی تصویر کھینچی جائے تو میں نے اسے مائیکرو اسکوپ کے نیچے رکھا اور تصاویر کھینچ لیں’۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر چیونٹی مائیکرو اسکوپ میں خوفناک کیوں لگ رہی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ فطرت میں کچھ بھی خوفناک نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جب میں نے مائیکرو فوٹوگرافی کا آغاز کیا تھا تو لگتا تھا کہ بھونرے کسی عفریت سے کم نہیں، مگر اب میں اس کا عادی ہوچکا ہوں اور یہ دیکھ کر حیران ہوتا ہوں کہ ہمارے قدموں کے نیچے کتنے خوبصورت، دلچسپ اور نامعلوم کرشمے چھپے ہوئے ہیں’۔ زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر تو لوگوں کو دہشت زدہ کردینے والی ہے مگر وہ اس پر انعام جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.