شوبزفیچرڈ پوسٹ

ماہرہ خان نے سالگرہ پر انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

بلال لاشاری کی فلم’’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ کافی عرصے سے زیر تکمیل ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کا اعلان بھی کیا گیا لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ فلم کی کاسٹ ہی نہیں بلکہ شائقین بھی اس کی نمائش کے منتظر ہیں جبکہ فلم میں اہم کردار کرنے والی ماہرہ خان بھی اس فلم کو جلد از جلد سینما گھروں میں دیکھنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں جب ان سے ایک ویب انٹرویو کے دوران اس  بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلال لاشاری سے بات کی تھی شاید وہ یہ فلم دسمبر میں میری سالگرہ پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں ویسے میری بھی یہی خواہش ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر کو سالگرہ مناتی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close