شوبز

فریال محمود ’’سب کچھ‘‘ کرنے کو تیار

پروڈیوسر ثنا شاہنواز کی پہلی ویب سیریز کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے تاہم انہوں نے ٹائٹل ابھی تک پوشیدہ ہی رکھا ہوا ہے۔ثنا شاہنواز کی اس ویب سیریز میں چھ کہانیاں شامل ہیں جن میں نامور فنکاروں نے کام کیا ہے۔ان چھ کہانیوں کو تین رائٹرز نے تحریر کیا ہے جبکہ چار لوگوں نے ڈائریکشن دی ہے ۔کاسٹ میں صبور علی،مینال خان ،منیب بٹ،وہاج علی،حسن احمد،فرقان قریشی، فریال محمود،علی سفینہ،سبینہ فاروق اور گل رعنا شامل ہیں۔

سیریز کا ٹائٹل سانگ’اے زندگی‘ آئمہ بیگ اور نبیل شوکت علی گایا ہے جسے نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے۔ثنا شاہنواز کے مطابق سیریز جلد ہی آن ایئر کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فریال محمود نے کثیر معاوضے کے عوض ایک بولڈ کردار کیا ہے۔اس سے پہلے بھی فریال محمود پیسوں کی خاطر ایسے کردار کرچکی ہیں۔

Tags
Back to top button
Close