شوبز

سمیع خان’’لفنگے‘‘ بن گئے

پاکستان کی پہلی ہارر کامیڈی فلم میں اداکار سمیع خان کو اہم  کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی دیگر کاسٹ تیزی سے فائنل کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں دو فلمیں بنائی جائیں گی جس میں پہلے’’لفنگے چیپڑ ون‘‘ اور بعد ازاں اس کا سکیوئیل بھی بنایا جائے گا۔ فلم میں مانی،سلیم معراج اور مبین گبول بھی کام کررہے ہیں جبکہ لیڈ کردار میں یوکے سے تعلق رکھنے والی ایک نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ آئندہ ہفتے شروع ہورہی ہے جس کے رائٹر و ڈائریکٹر عبدالخالق ہیں۔

Tags
Back to top button
Close