شوبز

کلبھوشن یادیو کی کہانی۔۔۔ ’ڈھائی چال‘کا ٹیزر جاری

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

تیمورشیرازی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم ’ڈھائی چال‘ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فلمائی گئی ہے جس میں معروف اداکار شمعون عباسی، عائشہ عمر ،ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔بلوچستان کے حالات اور حقیقی واقعے پر مبنی اس فلم میں شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی تحریر فرحین چوہدری نے کی ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں۔

’ ڈھائی چال‘ رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags
Back to top button
Close