شوبز

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی فلموں میں کام کریں گی

شنیرا اکرم نے اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویرانسٹا گرام پرپوسٹ کیں اورکہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پریشان سی ہورہی تھی

سابق کرکٹروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی اب فلموں میں کام کریں گی، انہوں ںے فواد خان کے ساتھ آنے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں انٹری کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ شنیرا اکرم نے اپنے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کیں اورساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے بڑی اسکرین پرڈیبیو کے حوالے سے کہا کہ میں پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ پریشان سی ہو رہی تھی۔

انہوں نے شوٹنگ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر گزارے گئے چند دنوں میں مجھے ٹخنوں میں سوجن، راتوں میں شوٹنگ کی وجہ سے نیند کی کمی، زبان میں فرق کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران گزرے ہوئے حسین لمحات اور نا قابل فراموش اسٹنٹ نے مجھے خوب تجربے سے روشناس کرایا۔

waseem akram,shanira

شنیرا اکرم نے ازراہ مذاق ہدایت کار فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ مجھے پیسے واپس لینے کی بھی گارنٹی لینی چاہیے ؟ ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔ واضح رہے کہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کو معروف کامیڈین اداکار فیصل قریشی نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کار کے فرائض بھی وہ خود انجام دے رہے ہیں۔

faisal qureshi

فلم کی کاسٹ میں فواد خان، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، مانی، جان ریمبو ، حنا دل پذیر اور جاوید شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں شنیرا اکرم کے ساتھ وسیم اکرم بھی ڈیبیو کر رہے ہیں جو کہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ گلوکاری بھی کر رہے ہیں۔

 

(Visited 8 times, 1 visits today)
Tags
Back to top button
Close